-->
آپ بھی اس بیماری کو صرف مردوں کی بیماری سمجھتی ہیں؟

آپ بھی اس بیماری کو صرف مردوں کی بیماری سمجھتی ہیں؟

اکثر خواتین کچھ بیماریوں کے بارے میں سمجھتی ہیں کہ یہ صرف مردوں میں عام ہیں لیکن کبھی کبھار اس کے برعکس بھی ہوتا ہے۔

کیا آپ کو بھی ایسا ہی لگتا ہے کہ خاموشی سے انسان کو موت کے قریب دھکیلنے والا یا پھر اچانک ہی مار دینے والا دل کا دورہ ایک مردانہ بیماری ہے؟

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں دل کی بیماریوں کے باعث ہر سال 3 لاکھ سے زیادہ خواتین کی موت ہوجاتی ہے تاہم پھر بھی اس بیماری کی علامات اور آگاہی خواتین میں پریشان کن حد تک کم ہے۔

امریکی  ڈاکٹر جون لاپوک نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ دل کی بیماری کی علامات پر توجہ دیں کیونکہ یہ خواتین کی اموات کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔

ڈاکٹر لاپوک کا کہنا ہے کہ خواتین سمجھیں کہ ان میں دل کی بیماری کا خطرہ اتنا ہی ہے جتنا کہ مردوں میں۔

انہوں نے خواتین میں دل کے دورے کی سب سے زیادہ عام علامات کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ سینے میں درد اور سانس میں کمی پر توجہ دینی چاہیے مزید علامات جیسے متلی، الٹی، تھکاوٹ یا کمر میں درد کو بھی دل کے دورے سے متعلق پیشن گوئی یا خطرے کا معمولی اشارہ سمجھا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر لاپوک کے مطابق ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول، سگریٹ نوشی اور موٹاپا دل کی بیماری کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔ 

انہوں نے دل کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے وزن، بلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹ کراتے رہنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

0 Response to "آپ بھی اس بیماری کو صرف مردوں کی بیماری سمجھتی ہیں؟"

Post a Comment

Thanks for your comment.

Iklan Atas Artikel

Iklan Tengah Artikel 1

Iklan Tengah Artikel 2

Iklan Bawah Artikel